ابنا: پارليمنٹ کا اجلاس اب سے تھوڑي بعد شروع ہوا جسکي صدارت اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني کررہے ہیں - مجوزہ کابينہ کے ارکان کي صلاحيت کا جائزہ لينے کے لئے بحث کا آغاز پير کے روز ہوا ہے جو توقع ہے کہ جمعرات تک جاري رہے گا- منگل کے روز پارلمينٹ کے ارکان نے چھے وزارء کے بارے ميں بحث مکمل کرلي ہے جس ميں، وزير تعليم، وزير اقتصاديات، وزير مواصلات و انفارميشن ٹيکنالوجي، وزيرانٹيلي جينس اور وزير خارجہ شامل ہيں-بحث کے آغاز ميں صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پارليمنٹ ميں جاکر اپنے وزراء کے نام، ان کے تجربات اور پاليسيوں سے ايوان کو مطلع کياـ اسلامي جمہوريہ ايران کے آئين کے مطابق کابينہ کے تمام وزراء کو پارليمنٹ سے اعتماد کا ووٹ ملنا ضروري ہےـ توقع ہے کہ بحث جمعرات تک مکمل کرلي جائے گي جس کے بعد ارکان پارليمنٹ خفيہ رائے شماري کے ذريعے ايک ايک وزير کے بارے ميں اپنے اعتماد يا عدم اعتماد کا ووٹ استمعال کريں گے۔
.......
/169